پہاڑ اور پہاڑی میں کیا فرق ہے؟

پہاڑ ، پہاڑیوں کی نسبت بڑے ہوتے ہیں۔ پہاڑیوں کی ڈھلانیں کم گہری ہوتی ہیں جبکہ پہاڑوں کی ڈھلانیں عموماً عمودی ۔ زیادہ ڈھلان دار اور چڑھنے کے لئے مشکل ہوتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی چوٹی اردگرد کی زمین سے 600 میٹر تک اونچی ہے تو یہ پہاڑہے اور اگر اس سے کم ہے تو پہاڑی ہے۔

زمین پر خشکی کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ پہاڑیوں پر مشتمل ہے۔ پہاڑیوں کی ایک قطار کو پہاڑی سلسلہ(Range) کہا جاتا ہے۔ کسی پہاڑ کی سب سے بلند جگہ کو اس چوٹی یا سمٹ (Summit) کہا جاتا ہے۔