بحیرہ (Sea) اور بحر (Ocean) میں کیا فرق ہے؟

بحیرہ (Sea) اور بحر (Ocean) میں کیا فرق ہے؟

اکثر لوگ بحیرہ (Sea) اور بحر (Ocean) کے الفاظ کو ایک ہی مطلب میں استعمال کرتے ہیں حالانکہ یہ صحیح نہیں ہے کیو نکہ سائنسی اصولوں کے مطابق بحیرہ ، بحر کا یعنی سمندر کا وہ حصہ ہوتا ہے جو خشکی سے قریب تر ہوتا ہے، مثال کے طور پر بحیرہ روم افریقہ اور یورپ کے درمیان واقع ہے۔ اسی طرح بحروں میں دیکھا جائے تو بحرالکاہل دنیا کا سب بڑا بحر ہے۔

یہ باقی تینوں بحروں یعنی بحراوقیانوس ، بحر ہند اور بحر منجمد شمالی کو ملا کر بھی ان سے بڑا اور گہرا ہے۔ دنیا کے نقشے پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ بحرا لکاہل آدھی دنیا پر پھیلا ہوا ہے۔ بحر منجمد شمالی میں تیرا کی نہیں ہو سکتی کیو نکہ یہ چاروں بحروں میں سے زیادہ سرد ہے اور سال کا زیادہ حصہ برف سے ڈھکا رہتا ہے۔