تلا ہوا مرغ بنانے کا طریقہ

اجزاء:
گوشت مرغ ایک کلو
گھی یا پکانے کا تیل ڈیڑھ پائو
دہی ایک پائو
پیاز 2 عدد
لہن اور ادرک پسا ہوا 2 چائے کے چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب:
سب سے پہلے پیاز لچھوں کی شکل میں کاٹ لیں پھر گھی یا تیل میں تل لیں۔ جب سرخ ہونے لگے تو اسے نکال لیں۔ ٹھنڈی ہونے پر ہاتھ سے مل کر دہی میں ملا دیں۔ اب گوشت پر سارا مصالحہ بمعہ دہی کے اچھی طرح ملا دیں۔ تقریباً دو گھنٹے تک رکھا رہنے دیں۔ پھر کڑاہی میں گھی گرم کریں اور ہلکی آنچ پر گوشت تل لیں۔ تلنے کے بعد کاغذ پر نکالیں تاکہ گھی نچڑ جائے تلے ہوئے مٹر اور آلو کے چپس کے ساتھ پیش کریں۔