عوام کے لیےنادرا کی مفید خدمات

1۔  کسی گاڑی کا  chassis نمبر  لکھ کر 8521 پر ایس ایم ایس کریں اور معلوم کریں کہ کار یا گاڑی حقیقی ہے یا نہیں۔

2۔ کوئی بھی شناختی کارڈ کا نمبر لکھ کر 7000 پر ایس ایم ایس کریں اور شناختی کارڈ کے مالک کا نام اور دیگر معلومات حاصل کریں۔ یاد رہے کہ شناختی کارڈ کے نمبر میں کوئی سپیس یا ڈیش نا ڈالیں۔

3- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر لکھ کر 8300 پر ایس ایم ایس کریں اور معلوم کریں کہ آپ کا ووٹ کب اور کہاں پر رجسٹر ہے۔ یہاں پر بھی احتیاط کریں کہ شناختی کارڈ کے نمبر میں کوئی سپیس یا ڈیش نا ہو۔

امید ہے کہ یہ معلومات تمام ہم وطنوں کے کام آئیں گی اور اس طرح دھوکے بازی اور فریب میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ یہ خدمات مفت ہیں کہ نہیں مجھے اس بات کا علم نہیں ہے اس لیے میں نے اس کا تذکرہ نہیں کیا کہ یہ مفت ہے۔