میں ہوں پاکستان

پاکستان وہ ملک ہے جہاں جوتے خریدنے کے بھی پیسے نہ ہوں اور کوئی ہاشم خان سکواش کے میدان میں پاکستان کا جھنڈا گاڑ دے اور پھر اگلے باون برس تک اس کا خاندان یہ جھنڈا  نہ گرنے دے۔

پاکستان وہ ملک ہے جہاں ولید امجد ملک اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق پر مضمون نگاری کے عالمی مقابلے میں اول آجائے۔

پاکستان وہ ملک ہے جہاں نابینائوں کے لیے نہ تعلیم کی ضمانت ہو اور نہ ہی روزگار کی اور یہاں نابینائوں کی کرکٹ ٹیم ایک نہیں، دو ورلڈ کپ جیتے۔

پاکستان وہ ملک ہے جہاں ایم ایم عالم نامی ایک پائلٹ ایک پرانے فائیٹر جہاز سے صرف تیس سیکنڈ میں دشمنوں کے پانچ طیارے گرا کر دنیائے ہوابازی میں نہ ٹوٹنے والا عالمی ریکارڈ بنادے۔

پاکستان ایک ملک نہیں، یہ ہے وہ طاقت، وہ جوش، وہ جذبہ جو ایک ہو جائے تو للکار کر بولتا ہے۔

میں ہوں پاکستان