مٹن کھڑا مسالہ

اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو
پیاز تین عدد
دار چینی تین ٹکڑے
چھوٹی الائچی چار عدد
لونگیں چھ عدد
ٹماٹر آٹھ عدد
تیل آدھا کپ
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
ہرا دھنیا، پودینہ آدھا کپ
سونف پائوڈر ایک چائے کا چمچ
ہلدی دو چائے کے چمچے
بڑی الائچی پائوڈر آدھا چائے کا چمچہ
دھنیا پائوڈر دو کھانے کے چمچے
لال مرچ پائوڈر تین کھانے کے چمچے
دیسی گھی تین کھانے کے چمچے
ادرک لہسن پیسٹ چار کھانے کے چمچے
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچے
زیرہ پائوڈر ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

ایک پین میں گھی اور تیل گرم کرکے اس میں دار چینی، چھوٹی الائچیاں اور لونگیں کڑکڑائیں اور ساتھ ہی پیاز شامل کرکے ہلکی برائون کرلیں۔ پھر اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور گوشت شامل کرکے درمیانی آنچ پر بھونیں۔ اب اس میں دھنیا پائوڈر، زیرہ پائوڈر، لال مرچ پائوڈر، ہلدی پائوڈر، نمک اور پانی شامل کر دیں۔ جب گوشت گل جائے تو اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کرکے ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر پکائیں۔ آخر  میں لیموں کا رس، الائچی پائوڈراور سونف پائوڈر ڈال کر چلائیں۔ چند منٹ بعد ہرے دھنیے، پودینے اور ادرک سے گارنش کرکے گرم گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں۔