مرغ ٹماٹر پکانے کا طریقہ

اجزاء:
مرغ کا گوشت ایک کلو
ٹماٹر تین پائو
پسی مرچ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ چار عدد
گھی یا پکانے کا تیل ایک پائو
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا

ترکیب:
گوشت اچھی طرح دھو لیں۔ اب دیگچی میں گھی یا تیل گرم کریں اور گوشت کے ٹکڑے ڈال دیں۔ نمک ڈال کر اچھی طرح تلیں۔ جب سرخ ہونے لگے تو ٹماٹر ایک کے دو ٹکڑے کر کے ڈالیں۔ ساتھ میں لال مرچ اور ہری مرچیں بھی ڈال دیں۔ گوشت ٹماٹر کے پانی میں گل جائے گا۔ جب خشک ہونے لگے تو باریک ادرک، ہرا دھنیا کاٹ کر ڈالیں اور بھون کر اتار لیں۔