مرغ کا قورمہ کیسے پکاتے ہیں؟

اجزاء:
مرغ کا گوشت ایک کلو
دہی آدھا پائو
گھی یا تیل ایک پائو
پیاز ایک پائو
ادرک اور لہسن پسا ہوا دو چائے کے چمچ
پسی مرچ ایک چائے کا چمچ
جائیفل جلوتری ایک چائے کا چمچ
کیوڑہ چند قطرے
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
پِسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی چھ عدد
نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب:
گھی یا تیل گرم کرکے پیاز ڈالیں، ساتھ ہی چھوٹی الائچی بھی ڈال دیں۔ جب پیاز سرخ ہونے لگے تو نصف پیاز نکال لیں، اب باقی نصف پیاز میں گوشت اچھی طرح تل کر اس میں نمک اور لہسن ادرک اور باقی سارا مصالحہ ڈال کر بھون لیں۔ اب تھوڑا سا پانی ڈال دیں تاکہ گوشت گل جائے۔ بقی ماندہ پیاز کو پیس کر دہی میں ملا دیں۔ جب گوشت گل جائے تو دہی ڈال کر بھونیں۔ ساتھ ہی جائیفل جاوتری پسی ہوئی ڈال دیں۔ جب چکنائی نظر آنے لگے تو کیوڑہ کے چند قطرے ڈال کر چولہا بند کردیں۔ قورمہ تیار ہے۔