مرغ مسلم پکانا سیکھیں

اجزاء:
مرغ ایک عدد ثابت
پیاز دو گٹھی
دہی ایک پائو
چھوٹی الائچی پانچ عدد
ادرک آدھا چھٹانک
لہسن ایک گٹھی
لونگ کالی مرچ دس چائے کے چمچ
جائیفل ایک پائو حصہ
خشخاص ایک چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
جاوتری ایک چائے کا چمچ
دیسی مرچ ایک چائے کا چمچ
پسا ناریل ایک چائے کا چمچ
گھی یا پکانے کا تیل

ترکیب:
مرغ کو لہسن، ادرک اور نمک لگا کر خوب اچھی طرح دھوئیں۔ پیاز گھی میں برائون کریں اور نکال کر ہاتھ سے مسل لیں۔ اب سارے مصالحے پیس کر دہی میں ملائیں۔ آدھا مصالحہ مرغ کے پیٹ میں بھر کر دھاگے سے سی دیں۔ آدھا مصالحہ مرغ کے اوپر اچھی طرح سے مل دیں اب دیگچی میں گھی گرم کریں اور چھوٹی الائیچی ڈالیں۔ اس میں مرغ ڈال کر خوب تلیں۔ اب گلنے کے لیے ڈیڑھ کپ پانی ڈالیں۔ آنچ تیز رکھیں۔ پانی خشک ہو جائے اور مرغ گل جائے تو بھون کر نکال لیں۔ مرغ مسلم تیار ہے۔ اسے سٹیم بھی کر سکتے ہیں۔ کسی گہری ٹرے میں سلاد کے پتے بچھائیں اس پر مرغ مسلم رکھیں۔ کناروں پر آلو کے چپس بنا کر رکھیں۔