میٹھا پراٹھا پکانے کا طریقہ

اجزاء:
گندم کا آٹا دو پیالی
میدہ ایک پیالی
انڈہ ایک عدد
چینی حسبِ ضرورت
پستہ بادام باریک کٹا ہوا (حسبِ ضرورت)
ناریل پسا ہوا (حسبِ ضرورت)
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
آٹے اور میدے کو اچھی طرح چھان کر دودھ یا پانی سے گوندھ لیں۔ اس میں انڈہ اور چینی پھینٹ کر شامل کر کے مزید کچھ دیر تک اچھی طرح گوندھیں۔ پھر جس طرح ورق والے چوکور پراٹھے بنائے جاتے ہیں اس طرح بنالیں۔ توے پر ہلکا ہلکا گھی لگا کر سینک لیں۔ بالائی یا کریم کے ساتھ ناشتے میں کھائیں۔