میتھی کی کھچڑی بنانا سیکھیں

اجزاء:

چاول ایک پائو
دانہ میتھی ۱۵ دانے
نمک آدھا چائے کا چمچہ
گھی یا تیل ایک بڑا چائے کا چمچہ

ترکیب:

چاول کو بھگو دیں۔ دس منٹ بعد گھی یا تیل گرم کریں۔ اس میں میتھی کے دانے ڈالیں۔ جب دانے کالے ہونے لگیں تو چاول ڈال دیں۔ نمک بھی اس میں شامل کر دیں اور ڈیڑھ گلاس پانی ڈال کر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو دھیمی آنچ کر کے دم لگا دیں۔ کچھ دیر دم لگنے کے بعد اتار لیں۔ لہسن کی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔ سردی کے موسم میں فائدہ مند ہے۔ ۵ سے ۶ افراد کے لئے کافی ہے۔