امریکن سلاد کیسے بناتے ہیں؟

اجزاء:

گوشت آدھا پائو
کھیرا ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
نمک آدھا چائے کا چمچہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
کریم دو چائے کے چمچے
انڈے دو عدد
گاجر ایک عدد
بند گوبھی ایک پتا
چینی ایک چائے کا چمچہ
سلاد کے پتے حسب ضرورت
میونیز ایک کپ

ترکیب:

گوشت میں نمک ڈال کر گلالیں۔ پانی اتنا رکھیں کہ اسی میں خشک ہوجائے۔ انڈے سخت ابال کر گول گول کاٹ لیں۔ گوشت گلنے کے بعد لمبائی کے رخ کاٹ لیں۔ اب پلیٹ میں سلاد کے پتے بچھائیں۔ اس پر انڈے اور گوشت کی تہہ بچھائیں۔ اس ٹماٹر کاٹ کر رکھیں۔ گاجر، کھیرا، بند گوبھی باریک کاٹ لیں۔ اس میں کریم ملادیں۔ وہ بھی سلاد پر سجا دیں۔ اس پر چینی، نمک، کالی مرچ چھڑک دیں اور پیش کریں۔