ونڈوز ایکس پی میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ

اردو ہماری مادری زبان ھے اور ہمارا فرض ھے کہ ہم اپنی زبان کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں۔ بہت سارے لوگ اردو میں ٹائپنگ نہیں کر سکتے اور نہ ھی وہ یہ جانتے ھیں کہ ونڈوز ایکس پی پر اردو کیسے انسٹال کی جائے۔ میں نے یہ پوسٹ اسی لئے لکھی ھے تاکہ لوگ اس کو پڑھ کر اپنے ونڈوز ایکس پی والے کمپیوٹر پر اردو انسٹال کر سکیں اور اردو میں کام کرسکیں یہاں تک کہ اردو میں ویب سائٹس بنا سکیں۔

اردو انسٹال کرنے کا طریقہ:

1۔ ونڈوز کا کنٹرول پینل کھولیں

2۔ ریجنل اینڈ لینگوئجز(Regional and Language Options) کے آکون پر ڈبل کلک کر کے اسے کھولیں

3۔ پھر لینگوئجز(Languages)کے ٹیب پر کلک کریں۔

4۔ یہاں پر آپ کو ایک چیک بکس نظر آئے گا (Install files for complex script and right-to-left languages (including Thai ۔ اس پر کلک کر کے اس کو سیلیکٹ کر لیں۔

5۔ پھر اس کے بعد اس چیک بکس کے نیچے موجود دوسرے چیک بکس پر بھی کلک کر کے سیلیکٹ کریں۔ (Install files for East Asian languages)

نوٹ: دونوں چیک بکس پر کلک کرنے کے بعد ونڈوز کا ایک میسیج بکس کھلے گا جس پر آپ نے او کے (OK) پر کلک کرنا ھے

6- اس کے بعد Apply کے بٹن پر کلک کریں۔ اس سٹیپ کے بعد آپ کو ونڈوز کی CD کی ضرورت پڑے گی کیونکہ ونڈوز کو کچھ نئی فائلز کی ضرورت پڑتی ھے

7۔ اب آپ دوبارہ (Regional and Language Options) میں جا کر (Advanced) ٹیب میں جا کر (Languages) کے ٹیب میں سے اردو زبان سیلیکٹ کر لیں

8۔ اسی طرح سب سے پہلے ٹیب (Regional Options) میں بھی اردو زبان کا انتخاب کر لیں اور نیچے ملک کی لسٹ میں پاکستان کا انتخاب کرلیں

9۔ پھر اس کے بعد (Languages) کے ٹیب میں جا کر (Details) کے بٹن پر کلک کر کے اردو کی بورڈ کا انتخاب کریں اگر اردو کی بورڈ موجود نہیں ھے تو (Add) کے بٹن پر کلک کر کے اردو کی بورڈ بھی لسٹ میں شامل کر لیں

یہ تمام کام کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو انسٹال ھو چکی ھے اب آپ کو اردو میں لکھنے کے لئے آسان اردو کی بورڈ کی ضرورت ھو گی جو کہ آپ نیچے دیے گئے لنک سے ڈائون لوڈ کر سکتے ھیں۔

http://www.crulp.org/software/localization/keyboards/crulpphonetickbv1.1.html

اگر آپ کے ذھن میں مزید کچھ سوالات ھیں تو آپ کی رھنمائی کے لیے میں ایک یو ٹیوب کی ایک ویڈیو کا لنک بھی نیچے لکھ رھا ھوں۔

اگر پھر بھی آپ کو رھنمائی کی ضرورت ھے تو آپ رابطہ والے صفحے سے مجھے رابطہ کر سکتے ھیں۔

اللہ ھم سب کا حامی و ناصر ھو۔

والسلام