کباب کری بنانے کا طریقہ

کباب بنانے کے اجزاء:
بکرے کا قیمہ ایک کلو
سونف پائوڈر تین چائے کے چمچے
ادرک پائوڈر ڈیڑھ چائے کا چمچہ
لال مرچ پائوڈر ڈیڑھ چائے کا چمچہ
بڑی الائچی چھ عدد
کوکنگ آئل ڈیڑھ کھانے کا چمچہ

گریوی بنانے کے اجزاء:
دہی پانچ کھانے کے چمچے
کوکنگ آئل چھ کھانے کے چمچے
پسا ہوا گرم مسالہ دو چائے کے چمچے
لونگیں آٹھ عدد
دار چینی دو انچ کا ٹکڑا
ٹماٹر چار عدد
ٹماٹو پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
لال مرچ پائوڈر دو کھانے کے چمچے
ادرک پائوڈر دو چائے کے چمچے
نمک حسبِ ذائقہ
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت

ترکیب:

قیمے کو دو بار فوڈ پروسیسر میں چلائیں یا مشن سے چلا کر نکالیں تاکہ مزید باریک ہو جائے۔ اب بڑی الائچی کو پیس کر کباب کے باقی مسالوں کے ساتھ ملا کر قیمے میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر اس میں تیل، نمک اور انڈہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ ہاتھوں کو گیلا کرکے تیار شدہ مکسچر سے تین انچ لمبے اور گول کباب بنا کر رکھ لیں۔

گریوی بنانے کے لیے دہی کو پھینٹ لیں۔ ایک بڑے سائز کے پین میں تیل گرم کرکے لونگ اور دار چینی کو ایک منٹ فرائی کریں۔ پھر ٹماٹر شامل کرکے خشک ہونے تک پکائیں۔ اب اس میں ٹماٹو پیسٹ اور دہی ملا کر چلائیں تاکہ دہی کے دانے نہ بننے پائیں۔ سونف اور ادرک پائوڈر شامل کرکے پانچ منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔ پھر اس میں تقریبا پانچ کپ گرم پانی شامل کر کے اُبال لیں۔ آنچ ہلکی کر کے پہلے سے بنائے ہوئے کباب آہستہ سے گریوی میں شامل کریں اور تقریبا بیس منٹ تک پکنے دیں۔ اس دوران چمچہ بالکل نہ چلائیں۔ اگر چلانے کی ضرورت ہو تو کپڑے سے برتن کو ہلا لیں تاکہ کباب نہ ٹوٹنے پائیں۔ جب آئل اوپر آجائے تو چولہا بند کرکے گرم مسالہ اور ہرا دھنیا ڈالیں۔ کباب گریوی کا منفرد پکوان تیار ہے۔ گرم گرم روٹی یا سادہ چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔