اندھا دھند ٹوٹکے

١۔ اگر آپ کے بچے زیادہ مٹی کھاتے ہیں تو ۔۔۔۔ انہیں تھوڑا سیمنٹ کھلا دیں تاکہ بنیاد پکی ہو جائے۔

٢۔ اگر آپ اپنے غصے کو ٹھنڈا کرنا چاہتے ہیں تو۔۔۔۔ ایک گلاس ٹھنڈا برفیلا پانی لیں اور سامنے جو بھی آئے اس پر پانی ڈال دیں ۔۔۔۔ وہ بندہ گرم ہوجائے گا۔۔۔۔ اور آپ کو ٹھنڈا کر دے گا۔

٣۔ اگر آپ کے ہاتھ میں بہت درد ہے تو ایک مضبوط ہتھوڑی لیں اور زور سے پائوں پر مار دیں۔۔۔۔ یقین کریں آپ ہاتھ کا درد بالکل بھول جائیں گے۔

٤۔ اگر آپ کے دانت میں کیڑا لگ جائے تو ایک دو ہفتے تک کچھ مت کھائیں پئیں۔ کیڑا اندر ہی بھوک مر جائے گا۔

٥۔ اگر آپ کو رات میں نیند نہیں آتی تو آنکھوں میں ایک ایک ڈراپ ایلفی ڈال لیں۔ آپ کو نیند بھی اچھی آئے گی اور صبح آنکھ بھی نہیں کھلے گی۔

٦۔ اگر آپ کو زیادہ سردی لگتی ہے تو اپنے آپ پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لیں۔۔۔۔ اس طرح نہ سردی لگے گی اور نہ ہی کمبل کی ضرورت پیش آئے گی۔

٧۔ اگر آپ کے بال سفید ہو جائیں تو سارے سر میں چونا پھیر لیں۔۔۔۔ اس طرح سارے بالوں کا رنگ ایک جیسا ہو جائے گا۔

٨۔ اگر سردیوں میں آپ کے پیروں کی ایڑیاں پھٹ جائیں اور کوئی کولڈ کریم اثر نہ کرے ۔۔۔۔ آپ سوئی دھاگہ لے کر اپنی ایڑیوں کو سی لیں۔

٩۔ اگر آپ کو رات میں دیر تک جاگنے کی عادت ہے تو ۔۔۔۔ چوکیداری کر لیں، تا کہ پیسے ہی مل جائیں۔

١٠۔ مسجد کے باہر چپل رکھتے وقت ایک جوتا ایک کونے میں اور دوسرا جوتا دوسرے کونے میں رکھنے سے چپل چوری نہیں ہوتی۔

١١۔ اگر آپ کے بال گرتے ہیں تو آپ ٹنڈ کروالیں۔۔۔۔ نہ رہیں گے بال، نہ رہے گی پریشانی۔