لفظ لفظ موتی

یہ باتیں مختلف جگہوں اور قولوں سے اکٹھی کی گئی ہیں۔

  • معاشرے پر تمہارا اس سے بڑا کوئی احسان نہیں ہو سکتا کہ تم خود سنور جائو۔
  • صدقہ فقیر کے سامنے عاجزی سے باادب پیش کرو کیونکہ خوشدلی سے صدقہ دینا قبولیت کی نشانی ہے۔
  • دو بھائیوں میں صلح کرادینا نماز، روزہ اور صدقے سے بڑی نیکی ہے۔
  • صبر کی دو قسمیں ہیں ، ایک ناپسند یدہ چیز ملنے پر اور دوسرا محبوب چیز نہ ملنے پر۔
  • اپنے آپ کو بہتر سمجھ لینا جہالت ہے، ہر آدمی کو اپنے سے بہتر سمجھنا چاہیے۔
  • اگر برائی کو ابتداء میں نہ روکا جائے تو وہ آہستہ آہستہ ضرورت بن جاتی ہے۔
  • قومیں فکر سے محروم ہو کر تباہ ہو جاتی ہیں۔
  • زبان کی لغزش پائوں کی لغزش سے زیادہ خطرناک ہے۔
  • جو شخص اپنے خلوص کی قسمیں کھائے وہ ناقا بل اعتمادہے۔
  • کمزور ترین شخص وہ ہے جو اپنا راز نہ چھپا سکے۔
  • دنیا میں اپنی زندگی اچھی بسر کرنا چاہتے ہو تو لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئو۔
  • الفاظ کے پیچھے مت بھاگو بلکہ خیالات تلاش کرو۔
  • جو جنت کی خواہش کرتا ہے وہ بھلائی کی طرف جاتا ہے۔
  • دانا وہ ہے جو کم بولے اور زیادہ سنے۔
  • ہر عمدہ اور اچھا کام ابتداء میں نا ممکن ہی نظر آتا ہے۔
  • لگن اور اعتماد انسان کو کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔
  • عقل مند بولنے سے پہلے اور بے وقوف بولنے کے بعد سوچتا ہے۔
  • علم ایک ایسا خزانہ ہے جو خرچ کرنے سے بڑھتا ہے، اسے کوئی چرا نہیں سکتا۔
  • حقیر سے حقیر پیشہ بھیک مانگنے سے بہتر ہے۔
  • قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا اللہ سے کلام کرنے کے مترادف ہے۔
  • لوگوں سے کٹ کر زندہ تو بے شک رہا جاسکتا ہے مگر خوش نہیں۔
  • اگر کسی سے محبت کرتے ہو تو اسے مت آزمانا، کیونکہ اگر وہ دھوکے باز یا بے وفا نکلا تو دکھ تمہیں ہی ہو گا۔
  • سچائی کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کر سکتی۔
  • محبت اور شک ایک دل میں نہیں رہ سکتے۔
  • انسان گناہ اس وقت کرتا ہے جب وہ موت کو بھول جاتا ہے۔
  • احساس کمتری اور احساس برتری میں مبتلا انسان کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا۔
  • جو تجھے تیرے عیب سے آگاہ کرے وہ تیرا دوست ہے۔
  • جہاں تک ہو سکے لالچ سے بچو ، لالچ ذلت ہی ذلت ہے۔