دہی انڈے بنانے کا طریقہ

اجزاء:
انڈے چھ عدد
دہی ایک پائو
ہلدی آدھا چھوٹا چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پیاز دو عدد (گرائینڈر میں پیس لیں)
لہسن ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ دو عدد
پکانے کا تیل آدھی پیالی
نمک اور ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
ترکیب:
تیل گرم کرکے میتھی دانہ ڈالیں، پھر اس میں پیاز، لہسن ادرک کا پیسٹ، لال مرچ، نمک، ہلدی ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو دہی ڈال کر ایک دو چمچ چلائیں پھر ہلکی آنچ پر مسالے میں ایک ایک کرکے انڈے توڑ کر بغیر پھینٹیے ڈال دیں، زردی یک جان تو سفیدی کو مکس کرلیں دس منٹ دم دے کر اتار لیں، دھی انڈے تیار ہیں۔