دال پیاز بنانے کا طریقہ

اجزاء:

چنے کی دال آدھا کلو
پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی مرچ ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
گھی یا تیل ۲ چمچے
پیاز ایک پائو
ادرک اور لہسن پسے ہوئے ایک ایک چائے کے چمچے
املی تھوڑی سی
نمک ایک چائے کا چمچہ

ترکیب:

دال کو چن کر بھگو دیں۔ پیاز چھیل کر کاٹ لیں۔ اب دال چولہے پر چڑھائیں۔ اس میں سارا مصالحہ بمعہ، تھوڑا گھی یا تیل اور پیاز ڈال دیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ جب دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو املی ڈال کے چولہے سے اتار لیں۔ اب فرائنگ پین میں گھی ڈالیں۔ اس میں پیاز باریک کاٹ کر ڈالیں۔ جب پیاز سرخ ہو جائے تو دال بگھار دیں۔ دال پیاز تیار ہے۔ یاد رکھیں کہ دال کو زیادہ چلائیں نہیں ورنہ دال گھٹ جائے گی۔ روٹی کے ساتھ کھائیں۔ ۸ سے ۱۰ افراد کے لیے۔