بحیرہ (Sea) اور بحر (Ocean) میں کیا فرق ہے؟

بحیرہ (Sea) اور بحر (Ocean) میں کیا فرق ہے؟

اکثر لوگ بحیرہ (Sea) اور بحر (Ocean) کے الفاظ کو ایک ہی مطلب میں استعمال کرتے ہیں حالانکہ یہ صحیح نہیں ہے کیو نکہ سائنسی اصولوں کے مطابق بحیرہ ، بحر کا یعنی سمندر کا وہ حصہ ہوتا ہے جو خشکی سے قریب تر ہوتا ہے، مثال کے طور پر بحیرہ روم افریقہ اور یورپ کے درمیان واقع ہے۔ اسی طرح بحروں میں دیکھا جائے تو بحرالکاہل دنیا کا سب بڑا بحر ہے۔

Continue reading “بحیرہ (Sea) اور بحر (Ocean) میں کیا فرق ہے؟”

پھول اور خوشبو

پھول اور خوشبو میں جھگڑا ہو رہا تھا کہ ایک اڑتی ہوئی تتلی ان پر آ بیٹھی۔ تتلی نے پھول سے پوچھا کیوں جھگڑتے ہو، پھول نے کہا، میں ایک خوبصورت ترین رنگوں اور بہترین بناوٹ کا مالک ہوں۔ میں سجاوٹی لحاظ سے بہت اعلیٰ ہوں، مجھے ہر کوئی اپنے گھروں ، کمروں ، دفتروں، غرض محلوں میں سجاتے ہیں۔ میں قابل ذکر ہوں بہ نسبت خوشبو کے۔

Continue reading “پھول اور خوشبو”

کُچھ لوگوں کے بال گُھنگریالے کیوں ہوتے ہیں؟

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ بعض لوگوں کے بال سیدھے ہوتے ہیں اور بعض کے گھنگریالے ہوتے ہیں۔ بالوں کی یہ ساخت ایسی کیوں ہوتی ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ جلد بظاہر ہموار نظر آتی ہے لیکن خوردبین سے دیکھا جائے تو یہ کسی کٹے پھٹے پہاڑی سلسلے کی طرح دکھائی دیتی ہے، جس کی کھائیوں میں بال اُگے ہوتے ہیں۔ یہ کھائیاں یا گڑھے فولیکل (Follicles) کہلاتے ہیں اور انہی کی بدولت بال سیدھے یا گھنگریالے ہوتے ہیں۔ سیدھے بال گول فولیکل سے اُگتے ہیں اور لہردار بال بیضوی شکل سے اور بے حد گھنگریالے بال چپٹے فولیکل سے اُگتے ہیں۔

Continue reading “کُچھ لوگوں کے بال گُھنگریالے کیوں ہوتے ہیں؟”

آنسو کیا کام کرتے ہیں؟

آنسو ، اشکی غدود (Lacrimal Glands) کی رطوبت ہیں۔ یہ آنکھ کے ڈھیلے (Eyeball) کی شفاف بیرونی تہ یا جھلی، قرنیہ (Cornea) کو مسلسل دھوتے رہتے ہیں ۔ یہ اس پر موجود بیرونی ذرات مثلاً گردیابال وغیرہ مسلسل صاف کر تے رہتے ہیں۔ آنسو ، قرنیہ کو خشک ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔ قرنیہ کے خشک ہونے کا نتیجہ اندھے پن کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ ہر آنکھ میں، آنکھ کے پپوٹے (Eyelid) کے پیچھے ایک اشکی غدود موجود ہوتا ہے.

Continue reading “آنسو کیا کام کرتے ہیں؟”

وٹامن سی (C) کیوں ضروری ہے؟

خوراک، انسانی جسم کو کئی اہم مادے ، مثلاً پروٹین ، چکنائیاں ، کار بو ہائیڈ ریٹس، پانی اور نمکیات مہیات کرتی ہے۔ تا ہم ، زندگی کی بقا کے لئے ہمیں وٹامن اور اس جیسے دوسرے اجزا کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ وٹامن سی ، تازہ سبزیوں اور ترش پھلوں میں پایا جاتا ہے۔ انسانی جسم میں وٹامن کی کمی کی صورت میں ، اس پر بیماریوں کا حملہ ہو سکتا ہے۔ دراصل ، وٹامن کی کمی کی صورت میں خون کی رگیں کمزور ہو جاتی ہیںاور خون بآ سانی بہنے لگتا ہے۔ جلد پر آنکھوں کے قریب سیاہ اور نیلے نشانات ظاہر ہو جاتے ہیں، مسوڑھوں سے خون بہنے لگتا ہے، انسانی جسم کے ہارمون اور خامرے اپنا کام ٹھیک طرح انجام نہیں دے پاتے اور جسمانی بیکٹیریا کے خلاف جسمانی مدافعت میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔

Continue reading “وٹامن سی (C) کیوں ضروری ہے؟”

جانور ایک دوسرے کی بات کیسے سمجھتے ہیں؟

جانور بول نہیں سکتے ، اسی لئے ایک دوسرے سے گفتگو بھی نہیں کر سکتے ، لیکن اس کے باوجود ان میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ مختلف طریقوں سے اپنے جذبات احساسات کا اظہار کر سکتے ہیں۔ان کے ذرائع ابلاغ کی نوعیت مختلف ہوتی ہے مثلاً غصے اور خوف کے وقت مختلف قسم کی زور دار آوازیں نکالتے ہیں اور جس طرح انسان ناپسندیدگی اور لاتعلقی کا اظہار اپنے کندھے اچکاتے ہوئے اپنے سر اور گردن کی جنبش سے اور اپنے ہاتھوں کو مختلف انداز سے ہلا کر کرتاہے، بالکل یہی طریقے جانور بھی استعمال کرتے ہیں۔

Continue reading “جانور ایک دوسرے کی بات کیسے سمجھتے ہیں؟”