عدل و انصاف

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے عدل کی یہ حالت تھی کہ جب آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا انتقال ہوا تو آپ رضی اللہ تعالی کی سلطنت کے دور دراز علاقے کا ایک چرواہا بھاگتا ہوا آیا اور چیخ کر بولا۔ لوگو! حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا انتقال ہو گیا ہے۔

Continue reading “عدل و انصاف”

وہ میرا نام جانتاہے

رات کی کالی سیاہ چادر لمحہ لمحہ پھیلتی جارہی تھی۔ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دے رہا تھا۔ مدائن شہر بھی تاریکی میں ڈوب چکا تھا۔ جو کل تک کسرٰی کی سلطنت کا ایک حصہ تھا۔ وہ سلطنت دنیا کی سُپر پاور تھی۔ مال اور شوکت میں سب سے آگے اور اب مدائن کئی روز کی جنگ کے بعد اسلامی خلافت کا حصہ بن چکا تھا۔ سچ تو یہ ہے کہ کسرٰی کے سپاہیوں نے بہت زور آزمائی کی۔ سلطنت کو بچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی لیکن مسلمان مجاہدین کی ایمانی طاقت کے کیا کہنے!

Continue reading “وہ میرا نام جانتاہے”

دعا مانگیں

امت محمدیہ کے لیے دعا مانگیں،تڑپ کر مانگیں ، مصیبتیں ٹل جائیں گی۔ دل ،گھر، چاہتوںمیں سکون بڑھتا جائے گا، برائیاں دور ہو نگی ، درجات بلند ہو نگے، پریشانیاں ٹل جائیں گی۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دعا قبول ہو مشکل حل ہو، پریشانیاں دور ہوں رزق زیادہ بڑھے ، بیماری جلد ختم ہو توکچھ عرصے کے لیے اپنے لیے مانگنا چھوڑ دیں۔ دوسروں کے لیے مانگیں لیکن ویسا مانگیں جیسا اپنے لیے مانگتے ہیں۔

Continue reading “دعا مانگیں”

بدعت کیا ہے؟

جب کسی کام کو دین اور ثواب کا کام سمجھ کر کیا جائے۔ جب کہ اس کام کی اصل شریعت سے ثابت نہ ہو۔ یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنھم، تابعین اور تبع تابعین کے مبارک زمانے میں وہ کام کسی نے نہ کیا ہو، یعنی اس کام کا کوئی وجود نہ ہو تو ایسے کام کو بدعت کہا جائے گا۔

Continue reading “بدعت کیا ہے؟”

چار خلفائے راشدین

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ

آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا نام عبداللہ تھا اور کنیت ابوبکر تھی۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا لقب صدیق تھا۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے والد کا نام عثمان اور کنیت ابو قحافہ تھی۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی والدہ کا نام سلمی اور کنیت ام الخیر تھی۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ قریش کی شاخ تیم سے تعلق رکھتے تھے۔

Continue reading “چار خلفائے راشدین”

مسلمان عیاش نہیں ہوتے – حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ

ایران کے بادشاہ قیصرا نے جب ساری دنیا کا بیشتر حصہ فتح کیا تو اس نے اپنی شان و شوکت ظاہر کرنے کے لیے  ایک تخت بنوایا ۔ اس تخت کی لمبائی ۱۷۰ ہاتھ اور چوڑائی ۱۱۰ ہاتھ تھی ۔ اس تخت پر ۵۳ من ۲۳ سیر سونا لگا تھا ۔ ایک لاکھ ۴۰ ہزار چاندی کی میخیں اس پر لگائی گئیں ان میخوں کا مجموع وزن ۱۲ سو تئیس من تھا اور اڑھائی من  وزنی تاج اس پر ایک زنجیر سے بندھا ہوا لٹکا رہتا تھا جس میں بادشاہ سر دے کر بیٹھا کرتا تھا۔ لوگوں کو یہ بتانے کے لیے کہ میں بہت بڑا بادشاہ ہوں۔

Continue reading “مسلمان عیاش نہیں ہوتے – حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ”

جبرائیل علیہ السلام کی رفتار

ایک دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام سے پوچھا ، اے جبرائیل: کبھی تجھے آسمان سے  مشقت کے ساتھ بڑی جلدی اور فوراً بھی زمین پر اترنا پڑا؟ جبرائیل علیہ السلام نے جواب دیا۔ ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، چار مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ مجھے سرعت کے ساتھ  فوراً زمین پر اترنا پڑا ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کس کس موقع پر؟ جبرائیل علیہ السلام نے عرض کیا:

Continue reading “جبرائیل علیہ السلام کی رفتار”