جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت دوسرا ایک روزہ میچ دسمبر ٢٠١٣

پہلے ایک روزہ میچ کی طرح دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی بھارت اپنی بے وقوفی سے باز نہیں آیا اور ٹاس جیتنے کے باوجود جنوبی افریقہ کو بلے بازی کی دعوت دے ڈالی۔ بھارت کا یہ خواب کہ وہ ایک اچھی بلے باز ٹیم ہے، پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے بری طرح توڑ دیا تھا۔آج جب جنوبی افریقہ کی ٹیم بلے بازی کے لیے میدان میں اتری تو جنوبی افریقہ کے کھلاڑی یہ سمجھ کر اترے کہ وہ بچوں سے میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔ اور ان کا ایسا سمجھنا کچھ غلط ثابت بھی نہ ہوا۔

Continue reading “جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت دوسرا ایک روزہ میچ دسمبر ٢٠١٣”

سائوتھ افریقہ بمقابلہ بھارت پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ٢٠١٣ دسمبر

اس میچ میں بھارت نے ٹاس تو جیتا مگر اپنی بے وقوفی کی وجہ سے سائوتھ افریقہ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دے دی۔ سائوتھ افریقہ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دینا ہی صرف بھارت کی بے وقوفی نہیں تھی بلکہ ابھی تو بھارت کی اس میچ میں ذلالت کا آغاز تھا۔ سائوتھ افریقہ کے مایا ناز بلے باز ہاشم آملہ نے نہایت عمدہ کھیل پیش کیا اور محمد شامی کی گیند پر نہایت شاندار 65 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

Continue reading “سائوتھ افریقہ بمقابلہ بھارت پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ٢٠١٣ دسمبر”

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن

یکم فروری ۲۰۱۳ سے شروع ہونے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل نہایت دلچسپ رہا۔  جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ظاہر ہے پاکستان کی مضبوط گیند بازی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور پاکستان کی نسبتاً کمزور بلے بازی کا اندازہ بھی سبھی کو ہے۔ اسی لیے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیکھا جائے تو ان کا فیصلہ درست تھا۔

Continue reading “پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن”

پاکستان کی گیند بازی جنوبی افریقہ میں تباہی مچانے کے لیے تیار ہے

پاکستان نے جنوبی افریقہ میں آخری مرتبہ 2007ء میں ٹیست میچ کھیلا تھا۔ پاکستان کی ٹیم جو کہ حال ہی میں انڈیا کے اندر جا کر انڈیا کو بری طرح شکست سے دو چار کر چکی ہے کا حوصلہ بہت بلند ہے اور وہ جنوبی افریقہ میں جا کر تباہی مچانے کا عزم رکھتے ہیں۔

Continue reading “پاکستان کی گیند بازی جنوبی افریقہ میں تباہی مچانے کے لیے تیار ہے”

کیا انڈیا میں عورتوں کا کرکٹ ورلڈ کپ ہونا چاہیے؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کسی سے نہیں چھپی ہوئی۔ انڈیا نے ہمیشہ کی طرح پاکستان اور انڈیا کے بارڈر پر جارحیت دکھائی اور پاکستان کے جوان شہید کیے۔ جب جواب میں پاکستانی فوجیوں نے کاروائی کی تو انڈیا کا زیادہ نقصان ہوا اور وہ انڈیا سے برداشت نہیں ہوا۔
تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی انڈیا نے میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھا ہے تو اسے منہ کی کھانی پڑی ہے۔ چاہے 1965 ہو یا 2013۔ انڈیا ہمیشہ اسی طرح پاکستان سے منہ کی کھائے گا۔ مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان حالات میں پاکستان کی عورتوں کی کرکٹ ٹیم کو انڈیا میں ورلڈ کپ کھیلنا چاہیے۔
عورتوں کی کرکٹ کا ورلڈ کپ جو کہ 28 جنوری 2013 سے انڈیا میں شروع ہو رہا ہے اس میں پاکستان کی ٹیم بھی شرکت کرنے جا رہی ہے۔ حال ہی میں اولمپک کے دوران پاکستان کی ہاکی ٹیم کو انڈیا کی انتظامیہ نے اس وقت جواب دیدیا جب وہ کھیلنے کے لیے میدان میں موجود تھے۔ ہمارے کھلاڑی ہمارا اثاثہ ہیں۔ ہم کسی صورت نہیں چاہیں گے کہ ہمارے کسی بھی کھلاڑی کو کوئی بھی ہندوستانی میلی آنکھ سے دیکھے۔ انڈیا اچھی طرح جانتا ہے کہ پاکستان انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وہ سرحد پر یا فوجی طاقت سے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور نہ ہی کبھی بگاڑ سکے ہیں۔ پاکستان کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی کے سامنے تجویز پیش کرے کہ انڈیا ایک ایسا ملک ہے جہاں پر کھیلنا خطرے سے خالی نہیں ہے اس لیے عورتوں کی کرکٹ کا ورلڈ کپ کسی اور ملک میں ہونا چاہیے۔ جہاں پر سب اپنے آپ کو محفوظ تصور کر سکیں۔ کیا یہاں پر آئی سی سی کے کرتا دھرتا اندھے ہوگئے ہیں یا پھر وہ کچھ سمجھنا ہی نہیں چاہتے؟

انگلینڈ اور انڈیا کے مابین کھیلے جانے والا پہلا ایک روزہ میچ – 11 جنوری 2013

آج انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انڈیا کے معمولی گیند بازوں کی وہ دھلائی کی کہ یقینناً پورا انڈیا ہاتھ لگا لگا کر رو رہا ہوگا۔ بلاشبہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم انڈیا کی کرکٹ ٹیم سے بہترین ٹیم ہے۔ انگلینڈ کے صرف 4 کھلاڑی آوٹ ہوئے اور انہوں نے 325 سکور کا پہاڑ انڈیا کے آگے کھڑا کر دیا۔ انڈیا کی ٹیم جو کہ آج کل اپنی بلے بازی کی وجہ سے پوری دنیا میں ذلیل ہو رہی ہے۔ ایک مرتبہ پھر مشکل کا شکار ہوگئی۔ انڈیا کی بدقسمتی کا یہ عالم ہے کہ وہ اپنے گھر میں جو کہ شیر ٹیم ہوتی تھی، بُری طرح ذلیل ہو کر ہار رہی ہے۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ اگر آج کل بنگلہ دیش کی ٹیم بھی انڈیا کا دورہ کرے تو انڈیا کو ذلیل و رسوا ہی کر کے جائے گی۔ انگلینڈ سے پہلے پاکستان بھی انڈیا کے ساتھ وہ کرکے گیا ہے کہ انڈیا کئی سال تک نہیں بھول سکتا۔

Continue reading “انگلینڈ اور انڈیا کے مابین کھیلے جانے والا پہلا ایک روزہ میچ – 11 جنوری 2013”

پاکستان بمقابلہ انڈیا – تیسرا ایک روزہ کرکٹ میچ – دہلی (6 جنوری 2013)

آج پھر انڈیا نے ٹاس جیت لیا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ کیوںکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دینا انڈیا کو بہت مہنگی پڑی تھی، اس لیے انڈیا نے سوچا کے شاید اس طرح ہم یہ میچ جیت جائیں گے۔
اننگ کا آغاز پاکستان کے لئے بہت اچھا رہا محمد عرفان اور جنید خان کی عمدہ گیند بازی کے آگے انڈیا کے بلے باز مکمل بے بس نظر آئے، خاص طور پر وِرات کوہلی کو جنید خان نے اچھی طرح ذلیل کر کے آوٹ کیا۔ محمد عرفان نے تو کمال ہی کر دیا۔

Continue reading “پاکستان بمقابلہ انڈیا – تیسرا ایک روزہ کرکٹ میچ – دہلی (6 جنوری 2013)”