ماں کی دعا نہ لی

میں شروع ہی سے نٹ کھٹ اور شریر تھی۔ ایسی تو بچپن میں بہت سی لڑکیاں ہوتی ہیں لیکن میں ضدی بھی بلا کی تھی۔جب کوئی سوچ ذہن میں آجاتی تو پھر اس سے چھٹکارا پانا میرے بس میں نہ رہتا، ہر صورت اپنی خواہش کو پورا کرتی ، خواہ اس کے لیے کسی کو کتنا ہی پریشان کیوں نہ ہونا پڑتا۔

Continue reading “ماں کی دعا نہ لی”

لاپرواہی

میرے گلی میں داخل ہوتے ہی یوں لگا جیسے کوئی آفت ٹوٹ پڑی ہو۔ ہر طرف ایک افراتفری کا ماحول تھا۔ کچھ لمحوں تک تو سمجھ ہی میں نہ آیا کہ آخر کیا ہوا ہے ؟ جیسے جیسے میں آگے بڑھتا گیا چیخ وپکار کی آوازیں تیزی سے کانوں میں آنے لگیں۔ میں نے کچھ قدم تیز کیے اور چاہا کہ معلوم کیا جائے کہ آخر معاملہ کیا ہے ؟ میں نے سوچ کر محلے کے ایک بچے سے پوچھا کہ کیا ہوا، یہ شور وغل کیسا ہے؟ تو پتہ چلا کہ ” شرجیل” کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور حادثہ اتنا شدید ہوا ہے کہ جان خطرے میں ہے۔

Continue reading “لاپرواہی”

قرض

دانیال ، شہر کا ایک بڑا اور مشہور بزنس مین تھا۔ انتہائی دولت مند ہونے کے باوجود وہ ذرا مغرور نہیں تھا، بلکہ وہ بہت نیک اور ایماندار شخص تھا۔ ایک روز وہ اپنی شاندار گاڑی میں دفتر سے گھر جا رہا تھا، اس نے گاڑی ایک زیر تعمیر عمارت کے پاس روکی ۔ جہاں بہت سے مزدور کام کر رہے تھے، انہی مزدوروں میں اس کی نظر ایک کم عمر لڑکے پر پڑی جو اپنی ناتوانی کے باوجود اینٹیں ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ رہا تھا، نہ جانے کن مجبوریوں کی وجہ سے وہ اس عمر میں مزدوری کرنے پر مجبور تھا۔ دانیال اسے کافی دیر تک کام کرتے دیکھتا رہا پھر اس کا ذہن ماضی کی گہرائیوں میں ڈوبتا چلا گیا۔

Continue reading “قرض”

چوری شدہ موبائل فون کا سُراغ لگانے والا سافٹ ویئر

موبائل فون چھیننا اور چوری کر لینا صرف کراچی یا پاکستان کے دوسرے شہروں کا ہی مسئلہ نہیں ہے۔ لندن کی میٹرو پو لیٹن پو لیس کے مطابق برطانوی دارالحکومت میں بھی روزانہ 300 موبائل فون چُرا لئے جاتے ہیں۔ اس قسم کی وارداتوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ایک کمپنی نے ایک انقلابی قسم کا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو مسروقہ موبائل فونز کا سراغ لگائے گا۔ اس سافٹ ویئر کو موبائل فون سے فیکٹری ری سیٹ کے ذریعہ بھی نکالنا نا ممکن ہو گا۔ ” ایپسولوٹ لو جیک ” Absolute Lojack کی مدد سے استعمال کنندہ دور رہ کر اپنے چوری شدہ یا چھینا گیا موبائل فون لاک کر سکتا ہے، یہ معلوم کر سکتا ہے کہ اس وقت اس کا آلہ کہاں ہے۔ یہاں تک کہ اپنی شناخت کی چوری سے محفوظ رہنے کے لئے حساس نوعیت کی فائلیں Delete بھی کر سکتا ہے۔ کمپنی کی تفتیشی اور بازیابی کی خدمات فراہم کرنے والی ٹیم اپنے Computrace سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اس قسم کے مسروقہ موبائل فونز کا سراغ لگا سکتی ہے۔

Continue reading “چوری شدہ موبائل فون کا سُراغ لگانے والا سافٹ ویئر”

مار نہیں پیار

آج دعا جب اسکول سے واپس آئی تو بے حد پریشان نظر آرہی تھی۔ مما کے بار بار پو چھنے پر آخر اس نے بتا دیا کہ آج میں جب سکول گئی تو بہت خوش تھی۔ میں اور ثناء (اس کی کلاس فیلو)تفریح تک خوش رہیں پھر تفریح کے بعدمیڈم نے آکر دھماکہ کیا کہ کل سے آپ کے سالانہ امتحان شروع ہوں گے اور مما آپ یہ تو سنیں کہ پہلا پیپر ریاضی کا ہے؟

Continue reading “مار نہیں پیار”

کبھی ہم خو بصورت تھے

یہ دیکھو! یہ اس وقت کی بات ہے، جب ہم اکثر زمین پہ جاتے تھے اور انسانوں کے مختلف کام آتے تھے۔ ان کی مدد کرتے تھے مگر اکثر ہم لوگ خود ہی ان سے متاثر ہو جاتے تھے کیونکہ اللہ نے انسان کو تما م مخلوقات سے افضل بنایا ہے۔ انسان کے اندر وہ خوبیاں اور صلاحیتیں ہیں کہ ہم ان کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ ”نیلم پری نے کہا۔ ستارہ اور گل پری بہت اشتیاق اور حیرانگی کے ساتھ دیکھ رہی تھیں ۔ ایک کے بعد ایک منظر بدل رہا تھا، ستارہ کا جوش و خروش بھی بڑھتا جا رہا تھا۔” دیکھا! میں نہیں کہتی تھی کہ ” انسان” کتنے اچھے ہیں۔” ستارہ پری نے جذباتی ہو کر کہا۔

Continue reading “کبھی ہم خو بصورت تھے”