انڈے کے پراٹھے بنانا سیکھیں

اجزاء:
انڈے 2 عدد
آٹا سفید اندازً 3 پراٹھوں کا
نمک حسبِ ضرورت
دودھ ایک پائو
پکانے کا تیل چار بڑے چمچ
ترکیب:
آٹے میں نمک اور تیل ڈال کر خوب ملائیں اور ہاتھوں سے مسل کر یک جان کرلیں، پھر دودھ اور انڈے ڈال کر آٹا گوندھ لیں، آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر پراٹھے کی طرح پکا لیں، آلو کی ترکاری کے ساتھ خاصا مزہ دیں گے۔