دعا مانگیں

امت محمدیہ کے لیے دعا مانگیں،تڑپ کر مانگیں ، مصیبتیں ٹل جائیں گی۔ دل ،گھر، چاہتوںمیں سکون بڑھتا جائے گا، برائیاں دور ہو نگی ، درجات بلند ہو نگے، پریشانیاں ٹل جائیں گی۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دعا قبول ہو مشکل حل ہو، پریشانیاں دور ہوں رزق زیادہ بڑھے ، بیماری جلد ختم ہو توکچھ عرصے کے لیے اپنے لیے مانگنا چھوڑ دیں۔ دوسروں کے لیے مانگیں لیکن ویسا مانگیں جیسا اپنے لیے مانگتے ہیں۔

غیر مسلموں کے لیے ، حکمرانوں ، عوام کے لیے دعا کریں۔ دشمنوں کے لیے ، حا سدین کے لیے ، اللہ پاک ان کو ذلت کی زندگی سے بچا، خا تمہ ایمان پر کر دے دنیا کے ساتھ آخرت بھی دے دے۔ دل سے دعا کرو۔ اس سے بڑا ایثار نہیں ہے۔ اللہ پاک آپ سے راضی ہو گا۔ اللہ جب آپ سے راضی ہو گا تو آپ کے سب کام بن جائیں گے۔

اپنے دشمن کے لیے دعا کرنا بہت زبردست عمل ہے۔ آپکا کوئی جانی دشمن ہے۔ مشق کرنی پڑے گی۔ دن رات دعا کریں ۔ اسکی خیر وعافیت کے لیے ، اسکے بچوں کے لیے دعا کریں۔ آپ تجربہ کر لیں اللہ غیب سے دروازے کھول دے گا۔ دشمن کو معاف کرنا پھر ان کے لیے دعا کرنا بڑی عظمت والا عمل ہے۔ غربت ، بندشیں ختم ہو جاتی ہیں۔