میونیز بنانے کی ترکیب

اجزاء:

انڈے ٣ عدد
نمک ١ چائے کا چمچ
مسٹرڈ پائوڈر ١ چائے کا چمچ
چینی ١ چائے کا چمچ
لیموں کا رس ١ کھانے کا چمچ
سفید سرکہ ١ چائے کا چمچ
عام پکانے کا تیل ١ کپ

ترکیب:

بلینڈر میں انڈے ، مسٹرڈ پائوڈر ، نمک، چینی ڈال کر بلینڈ کریں اور چلتے ہوئے بلینڈر میں ایک کپ تیل قطرہ قطرہ کر کے ڈالتے جائیں۔ یاد رہے کہ بیٹنگ کو روکنا نہیںہے ۔ جب ایک کپ تیل ختم ہو جائے تو سرکہ اور لیموں کا رس ڈال کر بلینڈ کریں ۔ جب دیکھیں کہ گاڑھی سی ساس بن گئی ہے اس کا مطلب میونیز تیار ہے۔