پالک پنیر پکانے کا طریقہ

اجزاء: پالک ایک کلو، پانی دو لٹر، مکئی کا آٹا چار چائے کے چمچے، ادرک (باریک کٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچے، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، ہری مرچیں تین عدد، پنیر (چوکور ٹکڑے) 250 گرام، نمک حسبِ ذائقہ، پیاز (باریک کٹی ہوئی) چار چائے کے چمچے، گھی یا پکانے والا تیل دو چائے کے چمچے، ٹماٹر (باریک کٹا ہوا) ایک عدد، کریم دو چائے کے چمچے۔

ترکیب: پالک کو صاف کرکے ڈنٹھل علیحدہ کر لیں اور دھو کر باریک کاٹ لیں، اب اس میں پانی اور نمک ملا لیں پیسیں اور پیوری بنا لیں۔ پھر اس میں پنیر کے چوکور ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح یکجان کر لیں۔ اس کے بعد مکئی کا آٹا شامل کر کے دس منٹ تک پکائیں تاکہ گاڑھا پن پیدا ہوجائے۔ اب ایک پین میں مکھن پگھلا لیں، اس میں پیاز اور ایک چمچہ ادرک ڈال کر سرخ کریں اور لال مرچ بھی شامل کردیں۔ اس آمیزے کو پالک پنیر کے اوپر انڈیل دیں۔

اچھی طرح مکس کر کے پانچ منٹ تک پکائیں، پھر چولہا بند کردیں۔ آخر میں باقی ماندہ باریک کٹی ہوئی ادرک ، ٹماٹر اور کریم سے سجا کر سلاد اور روٹی کے ہمراہ پیش کریں۔


About shakeel

I live in Lahore, Pakistan